عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے نتیجے میں دودھ میں جعلسازی اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو 4 سال قید اور7لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان محمد یونس اور محمد اکبر کے خلاف دودھ میں جعلسازی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لاہور، دودھ میں جعلسازی و ملاوٹ کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو 4سال قید اور7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

مزید خبریں
لاہور۔15جون (اے پی پی):عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے نتیجے میں دودھ میں جعلسازی اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو 4 سال قید اور7لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان محمد یونس اور محمد اکبر کے خلاف دودھ میں جعلسازی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ستمبر 2025 میں تھانہ کوٹ رادا کشن میں درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ایک ملزم کو 4 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا نے بتایا کہ ملزمان ممنوعہ اجزا اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے جعلی دودھ تیار کرتے تھے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک تھا۔انہوں نے مقدمہ کی موثر پیروی اور کارروائی میں حصہ لینے والے افسران کو فرائض بہادری اور دیانت داری سے انجام دینے پر شاباش دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ ملاوٹ اور جعلسازی میں ملوث عناصر کا خاتمہ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے تمام عناصر کے خلاف ہر ممکن قانونی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔







