کراچی ، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی کے تھانہ شرافی گوٹھ کی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کلو90گرام چرس اور نقدی برآمدکرلی۔

کراچی۔ 15 جون (اے پی پی):کراچی کے تھانہ شرافی گوٹھ کی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کلو90گرام چرس اور نقدی برآمدکرلی۔پیر کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حذیفہ اور بلال خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان علاقے میں منشیات فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔