:سٹی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان جاری کردیا۔پلان پر عمل درآمد کے لئے 1300 سے زائد ٹریفک سٹاف مختلف اوقات میں فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک سٹاف موجود رہے گا اور ضرورت کے وقت ٹریفک کو متبادل روٹس سے گزارا جاے گا۔
سٹی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان جاری کردیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 جون (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان جاری کردیا۔پلان پر عمل درآمد کے لئے 1300 سے زائد ٹریفک سٹاف مختلف اوقات میں فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک سٹاف موجود رہے گا اور ضرورت کے وقت ٹریفک کو متبادل روٹس سے گزارا جاے گا۔
ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے پلان کے اجراء کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھنٹہ گھر اور اسکے آٹھوں بازاروں میں بالخصوص جلوس اور مجالس کے اوقات میں ٹریفک کو راجباہ روڈ اور جیل روڈ سے گزارا جاے گا۔ شہریوں کی رہنمائی کے لیے خصوصی ٹریفک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
شہری کسی بھی قسم کی ٹریفک رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں۔ چناب چوک جھنگ روڈ، انوری مسجد، کوٹھی طاہر شاہ چوک اور کوتوالی چوک سے ٹریفک ڈائیورشنز کی صورت میں شہری متبادل روٹس کا استعمال کریں۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں







