محرم الحرام میں امن و امان کے لیے پولیس کے روزانہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکنی، شرپسندی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

بھکر ۔ 15 جون (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکنی، شرپسندی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھکر پولیس کے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔سرچ آپریشنز میں ضلع پولیس، خفیہ ایجنسیز، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے یونٹس بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کارروائیاں حساس مقامات، مشکوک علاقوں، مختلف داخلی و خارجی راستوں، ناکہ بندی پوائنٹس، لاری اڈوں، کچی آبادیوں، دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں اور مفید انکشافات کی بنیاد پر نشاندہی کردہ مقامات پر کی جا رہی ہیں۔

آپریشنز کے دوران متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، مشکوک گھروں کی چیکنگ، کرایہ داروں کی جانچ پڑتال اور مشتبہ افراد کی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران، ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاانہوں نے واضح کیا کہ قانون شکنی، شرپسندی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

مزید خبریں