سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانا کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے نقصِ امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ماہ جون کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 369 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف 368 مقدمات درج کیے گئے
نقصِ امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں،بلا صدیق کمیانہ

مزید خبریں
لاہور۔15جون (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانا کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے نقصِ امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ماہ جون کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 369 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف 368 مقدمات درج کیے گئے۔پیر کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں 3,598 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ 3,583 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہورکے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3,055 پستول، 14 کلاشنکوف، 64 رائفلیں اور 95 گنیں برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ کی نمائش، اس کے استعمال اور اس کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔







