ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق 8 سے 14 جون 2026 کے دوران مجموعی طور پر 67 ایمرجنسیز میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 57 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا۔
ریسکیو1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 15 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق 8 سے 14 جون 2026 کے دوران مجموعی طور پر 67 ایمرجنسیز میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 57 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 45 میڈیکل کیسز، 7 ٹریفک حادثات، 12 آگ لگنے، 1 گولی لگنے اور 2 ڈوبنے کے واقعات میں خدمات فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ریفرل سروس کے تحت 48 مریضوں کو ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں بہتر علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا استعمال صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔







