وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی ہاوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے مردان میں پیش آنے والے حادثے میں دونوں پائلٹس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

مزید خبریں
پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی ہاوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے مردان میں پیش آنے والے حادثے میں دونوں پائلٹس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہداء نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والے پائلٹس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔







