اقوام عالم نےامریکا ایران امن معاہدےمیں موثر کرداراداکرنے پرپاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےامریکا ایران امن معاہدہ کابھرپورخیرمقدم کرتےہوئےپاکستان کی موثرسفارتکاری پر تہہ دل سےشکریہ اداکیااورکہاہے کہ امریکا ایران امن معاہد ہ تنازعات کے پرامن حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اقوام عالم کا امریکا ایران امن معاہدےمیں موثر کرداراداکرنے پرپاکستان سے اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):اقوام عالم نےامریکا ایران امن معاہدےمیں موثر کرداراداکرنے پرپاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےامریکا ایران امن معاہدہ کابھرپورخیرمقدم کرتےہوئےپاکستان کی موثرسفارتکاری پر تہہ دل سےشکریہ اداکیااورکہاہے کہ امریکا ایران امن معاہد ہ تنازعات کے پرامن حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
قطری وزیراعظم نے بھی ایران امریکا معاہدہ کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے اور موثر کردار ادا کرنے پر پاکستان کا خصوصی شکریہ اداکیاہے۔برطانوی وزیراعظم نے امریکا ایران امن معاہدہ پر پاکستان اور دیگر ثالثوں کو مبارکباد پیش کی۔ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا ایران امن معاہدہ کی تکمیل پر میں پاکستان کی غیر معمولی ثالثی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آسڑیلوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اورایران کےدرمیان طے پانے والےمعاہدے کابھرپورخیرمقدم کرتے ہیں اورپاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔
فرانسیسی صدرنے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی کوششوں کے نتیجے میں طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں جس میں کئی شراکت داروں نے حصہ لیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا ایران امن معاہدہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ماہرین کےمطابق پاکستان کی امن کوششوں کی بدولت امریکا ایران امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔
اس امن معاہدہ کو ممکن بنانے کے لئے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مخلصانہ کوششیں قابل ستائش ہیں۔اقوام عالم کا پاکستان کی موثرسفارتکاری کااعتراف عکاس ہےکہ پاکستان نہ صرف خطےبلکہ عالمی سطح پربھی امن کاسفیراور ضامن بن کرابھراہے۔







