تھائی لینڈ کے چولابھورن گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ (سی جی آئی) کے پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام 2027 کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام سائنس سے متعلق منتخب شعبوں میں ماسٹرز ڈگری کے حصول کے خواہشمند طلبہ کے لیے دستیاب ہے۔
تھائی لینڈ میں ماسٹرز ڈگری کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام 2027 کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):تھائی لینڈ کے چولابھورن گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ (سی جی آئی) کے پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام 2027 کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام سائنس سے متعلق منتخب شعبوں میں ماسٹرز ڈگری کے حصول کے خواہشمند طلبہ کے لیے دستیاب ہے۔ اس پروگرام کے تحت کامیاب امیدواروں کو تھائی لینڈ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسکالرشپ براہ راست چولابھورن گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ، تھائی لینڈ کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے اور امیدواروں کو درخواستیں بھی ادارے کے مقررہ سرکاری طریقہ کار کے تحت جمع کرانا ہوں گی۔
ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ کمیشن صرف اس تعلیمی موقع کی تشہیر کر رہا ہے اور اسکالرشپ سے متعلق کسی مالی ذمہ داری کا حامل نہیں ہوگا۔ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہلیت کے معیار، دستیاب تعلیمی شعبوں اور درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار سے متعلق مکمل معلومات کے لیے سی جی آئی کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری معلوماتی لنک سے رجوع کریں۔







