ڈی پی او بھکر کے احکامات رنگ لے آئے لاپتہ خاتون اور 9 کمسن بچے بحفاظت مل گئے

ڈی پی او بھکر کے احکامات رنگ لے آئے لاپتہ خاتون اور 9 کمسن بچے بحفاظت مل گئے۔خاوند کی مدعیت میں درج اغواء کیس، پولیس نے خاتون کو 9 بچوں سمیت بازیاب کرا لیا

بھکر۔ 15 جون (اے پی پی):ڈی پی او بھکر کے احکامات رنگ لے آئے لاپتہ خاتون اور 9 کمسن بچے بحفاظت مل گئے۔خاوند کی مدعیت میں درج اغواء کیس، پولیس نے خاتون کو 9 بچوں سمیت بازیاب کرا لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بھکر سے گم ہونے والی خاتون اپنے نو بچوں سمیت بحفاظت برآمد پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کے احکامات پر تھانہ سٹی بھکر پولیس نے گمشدہ خاتون اور اس کے نو کمسن بچوں کی تلاش کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکرملک قیصر اقبال کی نگرانی میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر طاہر عباس اور ان کی پولیس ٹیم نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت کی اور گمشدہ خاتون کو اس کے نو بچوں سمیت بحفاظت ٹریس کرکے برآمد کر لیا۔خاتون اپنے نو بچوں کے ہمراہ تھانہ سٹی بھکر کے علاقہ سے لاپتہ ہوگئی تھی، اسکے خاوند کی مدعیت میں تھانہ سٹی بھکر میں اغواء کا مقدمہ درج تھا ،جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور تلاش کا عمل شروع کیا۔برآمد ہونے والی خاتون اور بچوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد معزز عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا، جبکہ ضابطہ کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔بھکر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔