گورنر خیبرپختونخوا سے مسلم ہینڈز کے ریجنل ڈائریکٹر رحیم اللہ خان کی ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا سے مسلم ہینڈز کے ریجنل ڈائریکٹر رحیم اللہ خان کی ملاقات
پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیر کے روز مسلم ہینڈز کے ریجنل ڈائریکٹر خیبرپختونخوا رحیم اللہ خان کی قیادت میں تین رکنی وفد نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس تر جمان کے مطابق وفد نے گورنر کو صوبے میں جاری "انگلش اینڈ ڈیجیٹل فار گرلز ایجوکیشن” منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 13 سے 19 سال عمر کی بچیوں کو انگریزی زبان، ڈیجیٹل مہارتوں اور سماجی تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔
وفد کے مطابق منصوبے سے خیبرپختونخوا کے پانچ مختلف اضلاع کی 1,500 سے زائد بچیاں مستفید ہو چکی ہیں، جبکہ اس اقدام کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو تعلیم، ڈیجیٹل صلاحیتوں اور عملی زندگی کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسلم ہینڈز کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے منصوبے کے دائرۂ کار کو صوبے کے مزید اضلاع تک توسیع دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ملاقات کے دوران وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو منصوبے کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی،









