پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی ایف کے صدر نے یاور حسین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی
صدرپاکستان ٹینس فیڈریشن کی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی ایف کے صدر نے یاور حسین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے دورِ ملازمت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پاکستان میں ٹینس کے فروغ اور ملک بھر میں کھلاڑیوں کی سرپرستی اور تربیت کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی نے ملک میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بالخصوص نوجوان ٹیلنٹ کے لئے مواقع کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ڈائریکٹر کوچنگ اینڈ سروسز کرنل گل رحمان بھی موجود تھے۔








