سینیٹ کا اجلاس بدھ کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی

سینیٹ کا اجلاس بدھ کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو اجلاس کو میں وفاقی بجٹ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بحث جاری رکھی

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس بدھ کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو اجلاس کو میں وفاقی بجٹ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بحث جاری رکھی۔

اجلاس کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے مالی سال کے بجٹ سے متعلق اپنی آراء پیش کیں، حکومتی پالیسیوں، اقتصادی اہداف اور عوامی فلاح کے اقدامات پر اظہار خیال کیا جبکہ اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی مختلف شقوں پر تنقید اور تجاویز بھی پیش کیں۔

ایوان میں بجٹ پر بحث کے دوران ارکان نے معیشت، محصولات، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور عوامی بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ بعد ازاں اجلاس کی کارروائی کو بدھ 17 جون دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔