ریسکیو 1122 قصور نے محرم الحرام 2026 کے لیے ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور ڈاکٹر نیئر عالم خان کی زیر صدارت ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
قصور ،محرم الحرام کے دوران ریسکیو ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

مزید خبریں
قصور۔ 16 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 قصور نے محرم الحرام 2026 کے لیے ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور ڈاکٹر نیئر عالم خان کی زیر صدارت ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے "ایمرجنسی مینجمنٹ پلان فار محرم الحرام 2026” کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈاکٹر نیئر عالم خان نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے پورے عشرے میں ضلع بھر میں ریسکیو خدمات کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے گا۔ تمام تحصیلوں میں ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی اور جلوسوں کے روٹس پر خصوصی ریسکیو پوسٹس کے قیام کے امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔ شہریوں کی فوری معاونت کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 کے علاوہ کنٹرول روم نمبر 049-2772401 کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو موٹر بائیکس کی جلوسوں کے ساتھ بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پلان میں ضروری ردوبدل کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے اپنے دائرہ کار میں کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ ڈی ای او نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران بہترین ریسکیو سروسز کی فراہمی پر زور دیا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ ہنگامی صورتحال میں فوری 1122 پر کال کریں








