ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ضلع بھر میں صحت عامہ کی سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے مریم نواز ہیلتھ کلینک،مریم نواز ہسپتال اور امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک،مریم نواز ہسپتال اور امتحانی مرکز کا دورہ

مزید خبریں
بہاولہور۔ 16 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ضلع بھر میں صحت عامہ کی سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے مریم نواز ہیلتھ کلینک،مریم نواز ہسپتال اور امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے موضع علی پور کھاڑک اور مبارک پور میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینکس کامعائنہ کیا۔ انہوں نے کلینکس میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طبی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔








