حکومت پنجاب کی جانب سے ننکانہ صاحب کے تمام ہسپتالوں میں عوام الناس کو علاج معالجے کی مفت فراہمی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا
ننکانہ صاحب ،صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

مزید خبریں
ننکانہ صاحب ۔ 16 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے ننکانہ صاحب کے تمام ہسپتالوں میں عوام الناس کو علاج معالجے کی مفت فراہمی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر ندا اقبال ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار محی الدین سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دوران وزٹ ڈاکٹرز و عملے کی حاضری ، مختلف شعبہ جات کے معاءنہ ، ادویات کے اسٹاک ، پرچی کاونٹرز پر سہولیات سمیت صفاءی ستھراءی کا جاءزہ لیا۔ڈی سی نے مریضوں کے لواحقین سے مفت ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سرکاری ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت اور بہترین علاج معالجے کی فراہمی میں کوءی کسر نہ چھوڑی جاءے۔مریضوں اور انکے لواحقین سے شفقت سے پیش آیا جاءے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، طبی عملہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام الناس کے علاج معالجے پر اربوں روپے کے فنڈز خرچ کر رہی ہے۔








