پشاور،تھانہ ریگی کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ،متعدد افراد گرفتار
پشاور،تھانہ ریگی کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ،متعدد افراد گرفتار
پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):پشاور پولیس نے تھانہ ریگی کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے متعدد افراد گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تر جمان کے مطابق محرم الحرام میں قیام امن کی خاطر ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ایس پی ورسک ڈویژون محمد ارشد خان کی ہدایات پر تھانہ ریگی کے مختلف نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے۔
ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ کی سربراہی میں ہونے والے آپریشنز میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ملنگ جان ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، آر آر ایف، لوکل پولیس، سنیفر ڈاگز اور دیگر ٹیموں نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین 8 مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری احسان اللہ ولد شیر زمان سکنہ برج ڈیری ناصر خان کو بھی گرفتار کرلیا۔
آپریشن کے دوران مشکوک افراد اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان نے کہا ہے کہ قیام امن کی خاطر ورسک ڈویژون میں سنیپ چیکنگ اور سرپرائز ناکہ بندیاں جاری ہیں،عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔









