چمن میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مختلف برف کارخانے سیل

اسسٹنٹ کمشنر چمن عزیز اللہ کاکڑنے مختلف برف کارخانوں پر چھاپے مار کر متعدد کارخانے سیل کر دئیے ہیں۔ کارروائی کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری حالات میں برف کی تیاری پر متعدد برف کارخانوں کو سیل کر دیا گیا

کوئٹہ۔ 16 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چمن عزیز اللہ کاکڑنے مختلف برف کارخانوں پر چھاپے مار کر متعدد کارخانے سیل کر دئیے ہیں۔ کارروائی کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری حالات میں برف کی تیاری پر متعدد برف کارخانوں کو سیل کر دیا گیا۔معائنے کے دوران متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، جبکہ کارخانہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے صفائی اور حفظانِ صحت کے تمام اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ کاکڑ نے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری و غیر صحت بخش اشیا کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ چمن عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔