ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا،اسٹریٹ کرائمزاورمنشیات فروشی میں ملوث8مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ رائونڈز،ہیروئن،کرسٹل،چرس اور گٹکاماوا برآمدکرلیا
سٹی پولیس کی کاررورائیاں، 8ملزمان گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 16 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا،اسٹریٹ کرائمزاورمنشیات فروشی میں ملوث8مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ رائونڈز،ہیروئن،کرسٹل،چرس اور گٹکاماوا برآمدکرلیا۔ منگل کو ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکبر علی،جاوید عرف کالو،فیضان،اللہ رکھا، سنتوش،محمد ناصر،عبد المالک اور محمودشامل ہیں۔سٹی پولیس نے ملزمان کو تھانہ گارڈن،کلاکوٹ،عیدگاہ اور رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔








