نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرناہماری ترجیحات میں شامل ہے، تاج محمد خان ترند

پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند سے منگل کے روز ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا عباس آفریدی نے ملاقات کی۔محکمہ کھیل خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبے کے نوجوانوں کے لیے مختلف پروگرامز، منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، انہیں تعلیمی، فنی …

پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند سے منگل کے روز ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا عباس آفریدی نے ملاقات کی۔محکمہ کھیل خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبے کے نوجوانوں کے لیے مختلف پروگرامز، منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، انہیں تعلیمی، فنی اور تخلیقی مواقع فراہم کرنے سمیت یوتھ ڈویلپمنٹ کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے کہا کہ نوجوان صوبے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت خیبرپختونخوا نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبوں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ان سے مستفید ہو سکیں۔ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عباس آفریدی نے محکمہ کی جانب سے جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے مشیر کھیل و امور نوجوانان کو بریفنگ دی اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔