ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت جلوسوں اور مجالس سے متعلق منتظمین کے ساتھ اجلاس

ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر صدارت محرم الحرام میں اہل تشیع کے جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔

ہری پور۔ 17 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر صدارت محرم الحرام میں اہل تشیع کے جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، جلوسوں اور مجالس کے سیکورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور باہمی روابط کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ ضلع بھر میں جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے منتظمین پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔ جلوسوں و مجالس پر جاری ایس او پیز، روٹس اور اوقات کار پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں