اکستان ایئر فورس میں سویلین اسٹاف کی بھرتی کے لئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے
پاکستان ایئر فورس میں سویلین اسٹاف کی بھرتی کے لئے رجسٹریشن جاری

مزید خبریں
سکھر۔ 17 جون (اے پی پی):پاکستان ایئر فورس میں سویلین اسٹاف کی بھرتی کے لئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس میں سویلین اسٹاف سائیکل 15 (2026) کے تحت میڈیکل اسسٹنٹ (مرد و خواتین)، ڈرائیور اور باورچی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن 15 جون سے جاری ہے جو 28 جون 2026ء تک جاری رہے گی۔مزید معلومات اور آن لائن رجسٹریشن کے لیے امیدوار پاکستان ایئر فورس کی ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امیدوار ذاتی طور پر پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








