پولیس لائن اٹک میں آگاہی سیشن اور مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پولیس تحفظ مرکز اٹک اور دریچہ میل ہیلتھ سوسائٹی کے تعاون سے پولیس لائن اٹک میں آگاہی سیشن اور مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس تحفظ مرکز اٹک اور دریچہ میل ہیلتھ سوسائٹی راولپنڈی کے تعاون سے پولیس لائن اٹک میں

اٹک۔ 17 جون (اے پی پی):پولیس تحفظ مرکز اٹک اور دریچہ میل ہیلتھ سوسائٹی کے تعاون سے پولیس لائن اٹک میں آگاہی سیشن اور مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس تحفظ مرکز اٹک اور دریچہ میل ہیلتھ سوسائٹی راولپنڈی کے تعاون سے پولیس لائن اٹک میں پولیس افسران و جوانوں کے لیے جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں (STIs) سے متعلق آگاہی سیشن اور مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کے دوران ماہرینِ صحت نے پولیس افسران و جوانوں کو HIV/AIDS اور دیگر جنسی و متعدی بیماریوں سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر

بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں کے مفت طبی معائنے کے ساتھ HIV/AIDS اور دیگر متعلقہ بیماریوں کے اسکریننگ ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی جسمانی اور ذہنی صحت محکمہ کی اولین ترجیح ہے، ایسے آگاہی پروگرامز اور طبی کیمپس جوانوں میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔