لاہورہائیکورٹ نے زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی

لاہورہائیکورٹ نے زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی جس پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مدعی پارٹی نے ملزم کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی

لاہور۔17جون (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ نے زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی جس پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مدعی پارٹی نے ملزم کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت ملزم احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زیادتی کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا لہذا عدالت عبوری ضمانت کنفرم کرے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش میں ملزم قصور وار پایا گیا ہے تمام ثبوت بھی ریکارڈ پیش موجود ہیں ۔عدالت نے ملزم احمد کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو مدعی پارٹی نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔