ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان نے جمعرات کے روز شادبی کے مقام کے قریب واقع پلیری کور ہور کے مقام پر میرین ڈرائیو پر زیرِ تعمیر کازوے (Causeway) منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئرجی ڈی اے حاجی سید محمد بھی ان کےہمراہ تھےجہاں انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، بالخصوص آر سی سی (Reinforced Concrete) اور کنکریٹ کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا میرین ڈرائیو پر زیرِ تعمیر کازوے کا دورہ، تعمیراتی معیار اور پیشرفت کا جائزہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان نے جمعرات کے روز شادبی کے مقام کے قریب واقع پلیری کور ہور کے مقام پر میرین ڈرائیو پر زیرِ تعمیر کازوے (Causeway) منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئرجی ڈی اے حاجی سید محمد بھی ان کےہمراہ تھےجہاں انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، بالخصوص آر سی سی (Reinforced Concrete) اور کنکریٹ کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر قاسم بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو منصوبے کی پیشرفت، تکنیکی پہلووں، تعمیراتی معیار اور آئندہ مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی جی ڈی اے نے مختلف مقامات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار، استعمال ہونے والے میٹریل اور ڈیزائن کے تقاضوں کا مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں اعلیٰ ترین انجینئرنگ معیارات اور معیارِ تعمیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ میرین ڈرائیو پر زیرِ تعمیر یہ کازوے گوادر کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں میں سے ایک ہے، جو نہ صرف آمدورفت کو مزید سہل بنائے گا بلکہ شہری رابطوں اور ساحلی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ منصوبہ سمندر کے قریب اور ایک برساتی نالے کے اوپر تعمیر کیا جا رہا ہے، اس لیے اس کی منصوبہ بندی اور تعمیر میں کلائمیٹ ریزلینس (Climate Resilience) اور ساحلی ماحول سے متعلق تمام تکنیکی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندری لہروں، موسمیاتی تبدیلیوں، شدید بارشوں، سیلابی ریلوں، ساحلی کٹا اور دیگر ماحولیاتی دبا کے پیش نظر منصوبے کا ڈیزائن جدید انجینئرنگ اصولوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے تاکہ یہ طویل المدتی بنیادوں پر محفوظ، پائیدار اور موثر ثابت ہو۔ اس ضمن میں تعمیراتی کام کے ہر مرحلے کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے موسمیاتی یا ماحولیاتی چیلنج کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔ڈی جی جی ڈی اے نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور پائیدار بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور گوادر کو ایک جدید ساحلی شہر کے طور پر مزید مستحکم بنایا جا سکے۔








