پنجاب بھرمیں1233ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1416زخمی ہوئے جبکہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1233ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں626افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
پنجاب بھرمیں1233ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1416زخمی

مزید خبریں
لاہور۔18جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں1233ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1416زخمی ہوئے جبکہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1233ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں626افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔790معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں830ڈرائیوز،65کم عمرڈرائیور، 445مسافراور153پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ221ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت258متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد81حادثات میں93متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،گوجرانوالہ79حادثات میں83متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1428متاثرین میں1166مرد اور262خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں228افراد کی اوسط عمر18سال سے کم835افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ365زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1311موٹرسائیکلز،87آٹورکشے،135کاریں،30وین،11مسافر بسیں،40ٹرک اور66دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔








