گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے وفد نے صدر وویمن چیمبر قرۃ العین کی قیادت میں گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا سے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 18 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے وفد نے صدر وویمن چیمبر قرۃ العین کی قیادت میں گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے گورنر کو وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارکردگی، کاروباری خواتین کی ترقی کے لیے جاری اقدامات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے گورنر کے وویمن امپاورمنٹ وژن ، ایجنڈا اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خواتین تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش چیلنجز، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، مالیاتی سہولیات تک رسائی اور مارکیٹ کے مواقع میں اضافے کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری شعبے میں ان کے کردار کو ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایکسپو سنٹر منصوبہ کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہیں تاکہ وہاں تاجر کمیونٹی اور خواتین کو ترقی کے مواقع میسر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں سے تعاون کے لیئے چیمبر آف کامرس کی تجاویز سے معاشی ترقی کے حصول کے لیئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔گورنر نے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی معاشی ترقی صوبے اور ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے








