چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں اٹلی کی سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی عشائیے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد منال گروپ کے سی ای او لقمان افضل کی جانب سے کیا گیا تھا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی اٹلی کی سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں اٹلی کی سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی عشائیے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد منال گروپ کے سی ای او لقمان افضل کی جانب سے کیا گیا تھا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات حراج ، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، وزیر اعظم کے مشیر توقیر شاہ، سی ای او مونال گروپ لقمان افضل ہے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر وفاقی وزراء ،، سفرا ، کاروباری و سماجی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سبکدوش ہونے والی سفیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے کامیابیوں کی دعا کی۔








