ترقی اورخوشحالی کے جاری سفرمیں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے ، ڈاکٹر امجد

خیبرپختونخوا کے وزیرہاوسنگ ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ کسی کے پیٹ میں درد ہو یا مروڑ ترقی کاسفرجاری رہےگا۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنے حجرہ شموزئی میں عوامی وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا

پشاور۔ 18 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیرہاوسنگ ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ کسی کے پیٹ میں درد ہو یا مروڑ ترقی کاسفرجاری رہےگا۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنے حجرہ شموزئی میں عوامی وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیرکوافرادی اوراجتماعی مسائل سے آگاہ کیا ۔میرے حلقہ میں ترقیاتی کاموں پر نظرڈالیں، عوام کاپیسہ عوام پرلگاکر علاقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاہے ۔وفود میں شامل افراد نے صوبائی وزیرڈاکٹرامجدکی مجموعی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیااوران کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا۔

ڈاکٹرامجدنے واضح کیا کہ ان کادامن صاف ہے اورافواہیں پھیلانے اورالزامات لگانے والون کورسوائی کاسامنا ہے۔ ضمیر مطمئن ہیں کہ ہم نے عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کردیاہے اورلوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور کرداراداکررہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ جولوگ یہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نے کام نہیں کیا ان کو تعصب کے عینک اُتار کرمیرے حلقہ میں آکرترقیاتی کاموں پرنظرڈالناچاہئے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔

 

مزید خبریں