سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے، ،ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی

ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل سمیت محکمہ تعلیم قلات اورخالق آباد کے سربراہان کالجز کے پرنسپل صاحبان آرٹی ایس ایم سوشل ویلفیئر کے نمائندے نے شرکت کی۔ محکمہ تعلیم قلات کی مجموعی کارکردگی، سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں، زیرتعمیر سکولوں کی تکمیل، بلڈنگ مرمت کے کام، سکولوں میں اساتذہ کی کمی ٹرانسفرپوسٹنگ اٹیچمنٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ تعلیم قلات کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو غیر حاضر اساتذہ کے تنخواہوں کی کٹوتی، سکولوں میں دستیاب بنیادی سہولیات اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے محکمہ تعلیم قلات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں، سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے، غیرحاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔ اساتذہ کرام اپنی تمام تر توجہ بچوں کی بہترتعلیم پر دیں ،بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، انہیں بہترین تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے سربراہان اور آرٹی ایس ایم کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوے کہاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے وزٹس کریں تاکہ سکولوں میں اساتزہ کی حاضریوں کو یقینی بنایاجاسکے۔

مزید خبریں