ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ترلائی امام بارگاہ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنزنے امام بارگاہ کے اطراف سکیورٹی انتظامات
ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد کا ترلائی امام بارگاہ کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ترلائی امام بارگاہ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنزنے امام بارگاہ کے اطراف سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، جلوسوں کے روٹس، چیکنگ پوائنٹس اور تعینات پولیس نفری کے فرائض کا معائنہ کیا۔انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عزاداران کی جان و مال کے تحفظ، مجالس و جلوسوں کے پرامن انعقاد اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوان مکمل چوکس رہیں اور اپنی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ انداز میں سرانجام دیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کے ساتھ موثر رابطہ اور مکمل ہم آہنگی برقرار رکھی جائے جبکہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے، داخلی و خارجی راستوں کی موثر نگرانی کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اور موثر ردعمل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں اور عزاداران کو محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے اور تمام سکیورٹی اقدامات کو موثر انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداران کی حفاظت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔








