صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دورہ کیا۔چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے
صوبائی وزیر صحت کا زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔19جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دورہ کیا۔چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایگزی کیوٹنگ ایجنسی آئی ڈیپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر و کنٹریکٹرز نے جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی اور او پی ڈی کو بہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب 18 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے اسٹیٹ آف دی آرٹ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا رہی ہے۔اس ادارے میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی کارڈیک سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جے آئی سی لاہور پر آئی ڈیپ سمیت تمام متعلقہ ادارے دن رات کام کر رہے ہیں،اس کارڈیالوجی ہسپتال کو بروقت مکمل کر رہے ہیں۔ کارڈیالوجی ہسپتال سے پنجاب کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔ ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے کہاکہ حکومت پنجاب امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ کرنے اور ان کی گھرکی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس کارڈیالوجی ہسپتال میں آنے والے مریضوں کوبہترین سرجنز، آپریشن تھیٹرز و علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔








