گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں دھماکوں کی شدید مذمت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے

پشاور۔ 20 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے، دھماکے صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں