ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے جرات مندانہ اور بروقت فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے عوام کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا ہے
ملک بھر میں شہریوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے جرات مندانہ اور بروقت فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے عوام کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کو عوام کے لیے ایک تاریخی تحفہ قرار دیتے ہوئے عوام نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت کی مہنگائی میں کمی اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ مختلف شہروں کے رہائشیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو سراہا اور اسے مالی دباؤ کم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔ پی ٹی وی اور دیگر نیوز چینلز سمیت مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس سے گفتگو کے دوران اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کو سراہا اور کہا کہ اس سے روزمرہ کے اخراجات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے حوالہ سے ریلیف ملے گا ۔لاہور کے ایک شہری نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے گاڑیوں اور مسافروں دونوں کے لیے خاصا ریلیف ملا ہے، جس سے روزانہ کا سفر زیادہ سستا ہو گیا ہے اور عوام کے لیے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ چمن کے ایک شہری نے کہا کہ لوگوں نے حکومت اور وزیر اعظم کو اپنے وعدے کو پورا کرنے پر بہت سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی خوش کن ہے اور اس سے عوام میں اطمینان کا احساس پیدا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی ایک خوش آئند ریلیف کے طور پر سامنے آئی ہے، جس سے روزانہ کے سفری اخراجات میں کمی آئی گی اور دارالحکومت کے رہائشیوں کو قابل توجہ مالی سکون ملا ہے۔ لاہور کے شہریوں نے پیٹرول پمپس پر گفتگو کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے یومیہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے انتہائی ضروری ریلیف ملا ہے، جس سے شہر بھر میں سفر اور کاروباری اخراجات میں کمی آئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں نے بھی ایندھن کی قیمت میں کمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آپریشنل لاگت میں کمی آئی ہے، آمدنی میں بہتری آئے گی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے اخراجات کے درمیان نمایاں ریلیف ملے گا۔طلباء اور نوجوانوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایندھن کی قیمتیں بہت زیادہ بوجھ تھیں لیکن قیمتوں میں حالیہ کمی کو عوام کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس سے انتہائی ضروری ریلیف اور روزمرہ کے اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی۔ خواتین مسافروں نے کہا کہ کام کرنے والے افراد کے طور پر ہمیں روزانہ سفری اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے ہمیں بامعنی ریلیف دیا ہے، جس سے سفر زیادہ سستی اور قابل انتظام ہے۔ واضح رہے کہ مختلف علاقوں میں عوام نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند ریلیف اقدام قرار دیا جبکہ دوسری جانب پیٹرول پمپس پر بھی رش دیکھنے میں آیا ، شہری گاڑیوں کے ٹینک بھر رہے تھے اور روزمرہ کے سفری اخراجات میں کمی پر انتہائی خوش تھے۔








