محرم الحرام ،ریسکیو 1122 ملتان کی امام بارگاہ حسینہ آباد، دولت گیٹ پر موک ایکسرسائز

ریسکیو 1122 ملتان کی محرم الحرام کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری، امام بارگاہ میں موک ایکسرسائز

ملتان۔ 22 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں امام بارگاہ حسینہ آباد، دولت گیٹ پر موک ایکسرسائزکا انعقادکیاگیا۔

مشق میں ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس اورایک فائرریسکیو وہیکل نےحصہ لیاجبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ،سول ڈیفنس اورمحکمہ پولیس کےاہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ موک ایکسرسائزکا مقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے،فوری ردِعمل اوربروقت امدادی کارروائیوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔