زلزلے سے شدید نقصان کے باعث وینزویلا کا مرکزی ایئرپورٹ بند کر دیا گیا
زلزلے سے شدید نقصان کے باعث وینزویلا کا مرکزی ایئرپورٹ بند کر دیا گیا
کراکس ۔25جون (اے پی پی):وینزویلا کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے مائیکیتیا کو زلزلے سے ہونے والے ’شدید نقصان‘ کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ترمینل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے کے دوران لوگ ہوائی اڈے کی راہداریوں میں بھاگ رہے ہیں، جبکہ چھتوں سے ملبہ نیچے گرتا نظر آ رہا ہے۔









