محرم سکیورٹی: پنجاب پولیس کے 1 لاکھ 24 ہزار اہلکار تعینات، حکومت کا ایل ٹی ای نیٹ ورک لانچ
محرم الحرام , سکیورٹی انتظامات کے لیے پنجاب پولیس کے 1 لاکھ 24 ہزار جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔25جون (اے پی پی):محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے لیے پنجاب پولیس کے 1 لاکھ 24 ہزار جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔نیٹ ورک کی بندش کے باوجود کمیونیکیشن اور کوآرڈینیشن بحال رکھنے کے لئے پنجاب حکومت نے اپنا ایل ٹی ای نیٹ ورک لانچ کر دیا۔پراونشل کنٹرول اور ڈسٹرکٹ کنٹرول یونٹ ہائی الرٹ،لائیو اینڈ جیوٹیگڈ ویڈیو مانیٹرنگ جاری ہے۔ ترجمان کے مطا بق محکمہ داخلہ میں قائم پراونشل انٹیلی جنس سینٹر کی ڈیجیٹل وال پر تمام جلوسوں اور مجالس کی لائیو سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا پل پل معائنہ کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے صوبہ بھر میں 5 ہزار 623 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں ۔میدانی حالات پر نظر رکھنے کے لیے 1040 باڈی کیمز اور جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ حساس ترین مقامات پر 1000 سے زائد جدید 4G ایونٹ کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ۔صوبے بھر میں اب تک 43 ٹارگٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔محرم الحرام کے دوران مروجہ اور لائسنس یافتہ جلوسوں کے علاوہ کسی نئے جلوس یا روٹ کی اجازت نہیں ہے۔پنجاب بھر کی مجالس کی لوکیشن اور کیٹاگریز کا ڈیجیٹل نقشہ مرتب کیا گیا۔ہم آہنگی اور امن و امان کے لئے پنجاب حکومت اور اتحاد بین المسلمین کے مابین ہاٹ لائن رابطہ جاری ہے ۔پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کا ڈویژن اور ضلع وار ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔ ای طرح پرونشل کنٹرول روم ہر ضلع سے براہ راست منسلک کر دیا گیا۔ صوبہ بھر میں جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی سیف سٹی اور پرائیویٹ کیمروں سے ریئل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے۔








