میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی سندھ سے ملاقات
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کاسی پی اوکراچی کا دورہ،سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ

مزید خبریں
کراچی۔ 25 جون (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا،جہاں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی اور سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی آئی ٹی اور پی ڈی آئی ٹی نے اس موقع پر میئر کراچی کو 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس، مجالس اور دیگر حساس مقامات پر نصب کیمروں، جدید مانیٹرنگ سسٹم، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز مظہرنوازشیخ، ڈی آئی جی آئی ٹی، عمران یعقوب، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹیز،سرفرازنواز، اے آئی جی میڈیااینڈپبلک ریلیشنز، سید علی رضا بھی موجود تھے۔میئر کراچی نے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی استعداد، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکیورٹی اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے سندھ پولیس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ میئر کراچی نے شہر میں سیف سٹی اقدامات، سرویلنس سسٹم اور بین الادارہ جاتی رابطوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعائون کی یقین دہانی بھی کرائی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا بھی دورہ کیا۔








