"زلزلے کے بعد کسی بھی ضلع سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت متعلقہ اداروں کو عمارتوں کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔” — ترجمان پی ڈی ایم اے
زلزلہ سے کسی بھی ضلع میں کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا،ترجمان
لاہور۔27جون (اے پی پی):زلزلہ سے کسی بھی ضلع میں کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو عمارتوں کی چیکنگ کے بارے میں ہدایات جاری کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ ہیں اور پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔واضح رہے کہ ہفتہ کو لاہور، فیصل آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال, میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 172 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔









