وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی شعیب اختر کے گھر آمد، شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

"شاہد اختر کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔” — عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ہفتہ کو یہاں معروف کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شعیب اختر (بھائی)، مرحوم کے بیٹے حمزہ شاہد اور دیگر سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے شاہد اختر مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شعیب اختر اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے، آمین۔