نوشہرہ ورکاں ، بوائے ہائی سکول نمبر 1 نوشہرہ ورکاں کی لاکھوں روپیے لاگت سے بیوٹیفکیشن مکمل

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 نوشہرہ ورکاں میں اپنی مدد آپ کے تحت سکول میں لاکھوں روپے اپنی مدد اپ کے تحت صرف کیے گئے اور پرانی عمارت کو قابل دید بنا دیا

نوشہرہ ورکاں ۔ 29 جون (اے پی پی):گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 نوشہرہ ورکاں میں اپنی مدد آپ کے تحت سکول میں لاکھوں روپے اپنی مدد اپ کے تحت صرف کیے گئے اور پرانی عمارت کو قابل دید بنا دیا سترہ کلاس رومز میں پانی کے کولرز اور آفس و پبلک کے واٹر ڈسپنسرز لاگت 80 ہزار پرنسپل اور اساتذہ نے شبیر کیے طلباء کے لئے ٹھنڈے پانی کے لئے الیکٹرک واٹر کولرمالیت 85ہزار روپیے فیصل ورک SSE کی طرف سے جمع ہوئے، سولرائزیشن آف سکول کے لیے 36 کلو واٹ کا سسٹم لاگت 32 لاکھ پرنسپل سٹاف ممبران سیاسی و سماجی شخصیات سے سات لاکھ روپیے حصہ ڈالا گیا۔ سولہ کیمروں پر مشتمل نائٹ وژن کیمرے 32 انچ ایل سی ڈی ، ڈی وی آر پر ایک لاکھ 88 ہزار پرنسپل اداراہ نے صرف کیے،آفس بیوٹیفیکیشن لاگت 60000 سکول کونسل اور اظہر طفیل SST ہر کلاس انچارج اپنی کا اپنی اپنی کلاس میں ملٹی میڈیا لگانے کا آغاز۔اظہر طفیل نے 24 ہزار لاگت سے نہم اے کے لئے لگا لیا ہے۔ ہال کے لئے ساونڈ سسٹم کا عطیہ اجمل شکور sst، لاگت 25 ہزار ہر کلاس انچارج اپنی مدد آپ کے تحت اپنی اپنی کلاس کو بیوٹیفائی کر رہا ہے،پانچ کلاس روم مکمل باقی ہیں، کلاسز میں کام جاری فی کلاس خرچہ 10 ہزار ہوا، اورگیٹ بیوٹیفیکیشن پر کام جاری ہے ۔

مزید خبریں