لاہور ہائیکورٹ،فرح شہزادی کی کمپنی غوثیہ بلڈرز کی نیب نوٹسز کےخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،فرح شہزادی کی کمپنی غوثیہ بلڈرز کی نیب نوٹسز کےخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور۔29جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کی کمپنی غوثیہ بلڈرز کے خلاف نیب نوٹسز کے معاملے پر دائر درخواستوں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے جونیئر نے مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی۔

مزید خبریں