لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے سے بری ہونے کے باوجود شہری کا نام پولیس کریمنل ریکارڈ سے نہ نکالنے بارے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ،پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام نہ نکالنے بارے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

مزید خبریں
لاہور۔29جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے سے بری ہونے کے باوجود شہری کا نام پولیس کریمنل ریکارڈ سے نہ نکالنے بارے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔ جسٹس عابدہ گل نے شہری مبشر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کریمنل ریکارڈ کے لیے نیا پرفارما تیار کرکے صوبے بھر کے ڈی پی اوز کو ارسال کیا جائے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ناصر چوہان نے عدالتی احکامات پڑھ کر سنائے۔








