چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ کی امیدوار ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سابق صدر اور ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ ماریہ ایسپینوسا نے بیجنگ میں ملاقات کی
چینی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ کی امیدوار ماریہ ایسپینوسا کی ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔1جولائی (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ کی امیدوار ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سابق صدر اور ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ ماریہ ایسپینوسا نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ سی جی ٹی این کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں ماریہ ایسپینوسا نے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور چینی صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کی ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تین ستونوں کو متوازن طریقے سے فروغ دینے کے لیے چین سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا اور ادارے کے وقار کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماریہ ایسپینوسا کا اقوام متحدہ کے اگلے سیکٹری جنرل کا امیدوار ہو نا ، کثیرالجہتی پر ان کے پختہ یقین، اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کے لیے ان کے احترام اور عالمی حکمرانی کے لیے ان کے احساس ذمہ داری کی عکاسی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے ا ٓئندہ سیکرٹری جنرل کا انتخاب اقوام متحدہ کی اصلاحات اور مستقبل کی ترقی کی سمت اور اس سے بھی بڑھ کر رکن ممالک کی اکثریت کے اہم مفادات کے لیے اہم ہے۔ چین انتخابی عمل میں ذمہ داری کے ساتھ حصہ لے گا اور عالمی نظم و نسق میں اپنا بنیادی اور قائدانہ کردار بہتر انداز میں ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرے گا۔






