غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہداکی تعداد 73 ہزار 74 ہو گئی، حکام

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد73 ہزار 74 ہوگئی ہے، ایک لاکھ 73 ہزار 537 افراد زخمی ہیں۔

غزہ۔3جولائی (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد73 ہزار 74 ہوگئی ہے، ایک لاکھ 73 ہزار 537 افراد زخمی ہیں۔ فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق غزہ کی مقامی صحت حکام نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے باعث 24 گھنٹوں میں غزہ کےہسپتالوں میں چار شہداکی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے دو افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں، جبکہ 12 زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔صحت حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال 11 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد اب تک ایک ہزار 59 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 429 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 788 لاشیں بھی مختلف علاقوں سے برآمد کی جا چکی ہیں۔حکام نے کہا کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، تاہم ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں مسلسل حملوں اور دشوار حالات کے باعث ان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہی ہیں۔

مزید خبریں