لاہورہائیکورٹ نے ڈی آئی جی پولیس (آئی ٹی) سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
لاہورہائیکورٹ نے ڈی آئی جی پولیس (آئی ٹی) سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

مزید خبریں
لاہور۔4جولائی (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ نے ڈی آئی جی پولیس (آئی ٹی) منصور الحق اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔جسٹس عبہر گل خان شہری مبشر عباس کی توہین عدالت کی درخواست پر 6 جولائی کو سماعت کریں گی ۔
عدالت نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں فارمیٹ میں تبدیلی کے حوالے سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود نام کریمنل ریکارڈ سے نہیں نکل سکا۔
عدالت نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے ریکارڈ کی درستگی کا حکم دیا۔عدالت کے حکم کی ابھی تک پاسداری نہیں کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گی کہ عدالت ڈی آئی جی آئی ٹی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنے کا حکم دے ۔گزشتہ سماعت پر آئی جی پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کو کریمنل کریکٹر سرٹیفکیٹ کا فارمیٹ تبدیل کرنے اور اسکی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔








