استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان کے مطابق مرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے۔ استحکام پاکستان پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور 3 حلقوں سے امیدوار سردار تنویر الیاس بھی ہمراہ تھے۔

استحکام پاکستان پارٹی نے ایل اے 02سے محمد معروف اور ایل اے 03سے تسلیم عارف کو ٹکٹ جاری کر دیا،ایل اے 04 سے تیمور حسن، ایل اے 08 سے ذوالفقار علی،ایل اے 09 سے طاہر فرید امیدوار نامزد، ایل اے 10 سے محمد یوسف ، ایل اے 11 محمد طالب ،ایل اے 12 صبیحہ صدیق ،ایل اے 13 نثار عنصر،

سردار تنویر الیاس ایل اے15 ایل اے 22، اور ایل اے 25کے تین حلقوں سے امیدوار ہوں گے ۔ ایل اے 16 سے اعجاز احمد ایل اے 17 سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد کو آئی پی پی کے ٹکٹ ، ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل،ایل اے 23 سردار رئیس انقلابی امیدوار نامزد ،ایل اے 24 سے سردار عنایت اللہ، ایل اے 27 سردار تبارک اللہ اور ایل اے 30 مقبول گجر نامزد، ایل اے 5 سے افتخار حسین ، ایل اے 35 سے عبد القدیر اور ایل اے 39 سے محمد طاہر کھوکھر امیدوار

،ایل اے 40 سلیم بٹ ، ایل اے 41سعید ڈار اور ایل اے42 بلال بٹ اور ایل اے 43 حمزہ بزمی نامزد، ایل اے 14 راجہ فہیم فاروق، ایل اے 36 ادیب امجد بٹ اور ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔

ایل اے 29 سعید اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے جبکہ لاہور، ملتان، راولپنڈی اور بلوچستان کی نشستوں پر نامزدگیاں کی گئیں ، ایل اے 6 سے علی شان سونی، ایل اے 28 سے کوثر تقدیس گیلانی استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار نامزد کئے گئے ۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔