راولپنڈی پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا
راولپنڈی میں 6 ملزمان گرفتار،شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔5جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ وارث خان، بنی، صدر واہ، نصیر آباد اور روات کے علاقوں میں کی گئیں جہاں پولیس نے چھاپوں کے دوران چھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 30 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد کیں۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھے گی۔








