کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے ضلع ملتان کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر فیصل سلیم نے ملاقات کی۔
کمشنر کی نئے ڈپٹی کمشنر ملتان سے ملاقات ، عوامی خدمت اور شفاف طرزِ حکمرانی کی ہدایت دی

مزید خبریں
ملتان۔ 06 جولائی (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے ضلع ملتان کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر فیصل سلیم نے ملاقات کی۔ملاقات میں ضلع کےانتظامی معاملات، عوامی ریلیف اقدامات، جاری ترقیاتی منصوبوں اورحکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے نئے ڈپٹی کمشنر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام سرکاری محکمے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور انداز میں کام کریں۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل، مؤثر سروس ڈیلیوری اور ترقیاتی منصو بوں کی رفتار برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو عملی ریلیف مل سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل سلیم نے کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملد رآمد، شفاف انتظامی نظام، میرٹ اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے اور تمام متعلقہ محکموں کے تعاون سے ضلع میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔







