ایس آئی ایف سی کی مؤثر اصلاحات کے مثبت ثمرات، سیمنٹ سیکٹر میں بڑی پیش رفت

پاکستان میں صنعتی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردار معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے،

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):پاکستان میں صنعتی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردار معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے، ایس آئی ایف سی کی فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کےلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے بعد فلیئنگ سیمنٹ اور لکی سیمنٹ سمیت 7 کمپنیوں کے منصوبوں کو پیش رفت ملی۔اسی سہولت کاری کے نتیجے میں لکی سیمنٹ نے کراچی پلانٹ کی اپ گریڈیشن مکمل کی اور پیداواری صلاحیت بڑھا دی، کراچی پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن بڑھ کر 5.35 ملین ٹن ہو گئی ہے۔کمپنی کے مطابق اس اپگریڈیشن سے فیول ایفیشنسی بہتر اور کوئلے کے استعمال میں کمی متوقع ہے،اس توسیع کے بعد لکی سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 15.6 ملین ٹن سالانہ ہو گئی ہے۔لکی سیمنٹ پاکستان کی سب سے بڑی سیمنٹ پروڈیوسر کمپنی کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر رہی ہے۔ان منصوبوں سے طویل المدتی مؤثر، پائیدار اور جدید صنعتی عمل کے ذریعے ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔پاکستان میں صنعتی ترقی اور اپ گریڈیشن کا یہ عمل ایس آئی ایف سی کے مؤثر اور اصلاحاتی اقدامات کی واضح عکاسی ہے۔\